چودھری شاہدعلی خان

وز یر اعظم کا چائنہ کا کامیاب دورہ،چینی قیادت نے مسلم لیگ ن پر اعتمادکا اظہارکیا،چودھری شاہدعلی خان

خالق نگر(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہورڈویژن کے نائب صدرچودھری شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ وز یر اعظم میاں شہباز شر یف کاچائنہ کا کامیاب دورہ کرنے پر چین کی قیادت نے جس طرح میاں شہباز شریف کو عزت دی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چین کی قیادت مسلم لیگ نون پر اعتماد کرتی ہے،چودھری شاہدعلی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے ادوارمیں ہمیشہ ترقیاتی کاموں کوترجیح دیی-

انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کے انتخابی حلقہ میں ایم این اے رانا مبشراقبال کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، چودھری شاہدعلی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جب بھی اقتدار ملا ،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سیاست کی یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کے بعد چین کی قیادت نے بھی پاکستان کے لئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے

جس کی وجہ سے پاکستان بحرانوں سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہوگا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتوں کی چار ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے عوام نے سکھ کا سانس لیاہے، وقت کے ساتھ ساتھ بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔