اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں 15 نیشنل پارکس کے قیام کااعلان کرتے ہوئے کہا پارکس بنانے سے لوگوں کوروزگار ملے گا ، ہم ایسی سیاحت نہیں لے کرآرہے جو سارے علاقے کو تباہ کردے،ماسٹر پلان نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے شہر تباہ ہورہے ہیں، اپنے شہروں کو بچائیں گے۔
ما حول کو محفوظ بنا نے سے متعلق اقدام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آبادی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظرمیں ماحولیات کاتحفظ ضروری ہے، ہمارے ہاں صاحب ثروت لوگ باہرچھٹیاں گزارنے جاتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 15 نیشنل پارکس کافیصلہ آئندہ نسلوں کےلیے بڑاقدام ہے، ہمارےہاں کسی کوپتہ نہیں کہ نیشنل پارک کوچلانا کیسے ہے، ایکوٹورازم کوسمجھنابھی بہت ضرور ی ہے۔ نیشنل پارک چلانے کےلیے حکمت علمی طے کرناخوش آئند ہے ، نیشنل پارکس کومحفوظ بنانابہت اہم ہے، ہم نے گلیات اورمری کوتباہ ہوتے دیکھا، مری میں رہائش اوردیگرچیزوں سے متعلق قوانین پرعمل ہوتاتھا، ہم ایسی سیاحت نہیں لےکرآرہے جو سارے علاقے کو تباہ کردے۔
انہو ںنے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بغیرمنصوبہ بندی ڈیولپمنٹ ماحولیات کونقصان پہنچائےگی، آبادی بڑھنے کیساتھ ہمارے علاقے آہستہ آہستہ تباہ ہورہے ہیں ، صوبوں میں پارکس بننے پر خوشی ہے ، نیشنل پارکس کی حفاظت کیلئے گائید لائنز دیں گے ، امریکا میں نیشنل پارکس کیلئے زبردست ایڈمنسٹریشن ہے جس سے استفادہ کرناہے، ملک بھر میں نیشنل پارکس آئندہ نسلوں کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔
نیشنل پارکس بننے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی پیداہونگے، چترال میں مقامی لوگ اب مارخور کو خود بچارہے ہیں ، ہما رے ملک ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں برفانی چیتے پائے جاتے ہیں جن کو بچانے کیلئے اقدامات کریں گے پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہوگا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی میں نئے علاقوں کو کھولنے سے پہلے قوانین لازمی ہونے چاہئیں اور نئے سیاحتی مقامات کھولنےسے پہلے قواعد وضوابط یقینی بنانا ہوں گے۔ اپنی بات کوجا ری رکھتے ہو ئے انہو ںنے کہا کہ گرین ایریاز کو بچانے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرنا ہوگا، رین ایریاز اور پارکس کے تحفظ کیلئے کسی حکومت نے نہیں سوچا، یہ وقت ہے کہ ہم گرین ایریاز اور پارکس کا تحفظ کریں، شہروں کیلئے ماسٹر پلانز پر پورا زور دے رہا ہوں ، شہروں کے ماسٹرپلانز ہی نہیں اور جوہیں وہ پرانے ہیںشہر جس تیزی سے پھیل رہے ہیں ہم انھیں کبھی صاف نہیں رکھ سکیں گے،
شہروں میں صاف پانی کی فراہمی بھی ٹاون پلاننگ کا حصہ ہوگا ، ماسٹر پلان نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے شہر تباہ ہورہے ہیں، ماسٹر اور ٹاون پلاننگ کرکے ہم اپنے شہروں کو بھی بچائیں گے