واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی ریاست واشنگٹن میں مظاہرین نے جنرل البرٹ پائیک کے مجسمے کو گرا کر آگ لگا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے خلاف مختلف ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرین نے کنفیڈریٹ جنرل البرٹ پائیک کا مجسمہ گرا کر اس کو آگ لگا دی۔
مظاہرین نے امریکا میں غلامی کے خاتمے کے دن کے موقع پر جنرل البرٹ پائیک کے مجسمے کو رسی سے کھینچ کر زمین پر گرادیا اور آگ لگا دی۔
سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد سے شروع ہونے والے مظاہرے امریکا میں اب بھی جاری ہیں اور مظاہرین سفید فام پولیس اہلکاروں کی جانب سے نسلی امتیاز برتنے اور نا انصافی کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔