برسلز(رپورٹنگ آن لائن)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر حملے کے اسرائیلی منصوبے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیاہے جو جنگ سے بے گھر ہونے والوں کی آخری پناہ گاہ ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بوریل نے اپنی پوسٹ میں اسرائیل کے ممکنہ حملے کے تباہ کن اثرات میں سے خبردار کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 1.4 ملین فلسطینی اس وقت رفح میں ہیں جہاں جانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے اور مشکل حالات کا سامنا ہے۔