کراچی () شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری والدہ آج اگر حیات ہوتیں تو ان کی عمر 67برس ہوتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش سے متعلق اپنا ویڈیو پیغام بھی شیئر کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ الفاظ نہیں جو ان کی یادوں اور ہمارے جذبات کو بیان کرسکیں۔
وہ بے نظیر تھیں، وہ بی نظیر ہیں اور وہ بے نظیر رہیں گی، ان کا کوئی ثانی نہیں۔