مہنگے داموں چینی

مہنگے داموں چینی خریدنا ایک اور میگاسکینڈل ہے، مریم اورانگزیب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مہنگے داموں چینی خریدنے کو ایک اور میگاسکینڈل قرار د یتے ہوئے کہا کہ چینی مافیا عمران خان ہر روز عوام کی جیب پہ ڈاکہ ڈال رہے ہیں،نئے پاکستان میں قوم کو دونوں ہاتھوں سے مسلسل لوٹا جا رہا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن اپنے چوروں کو بچانے کا ایک ڈھونگ تھا، چینی چور کو لندن روانہ کر دیا گیا ہے ، آج تک چینی چوری ہو رہی ہے،

عوام 52 روپے کی بجائے 92 روپے کلو چینی خرید رہے ہیں، چینی چور عمران مافیا 78 روپے 33 پیسے سے زائد پر چینی خریدنے والے ظالموں نے عوام کا نہیں سوچا، چینی چور عمران مافیا 60 روپے فی کلو کی چینی خرید سکتا تھا۔ انہو ںنے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں قوم کو دونوں ہاتھوں سے مسلسل لوٹا جا رہا ہے اور چینی کی قلت بھی برقرار ہے ،

اپنے چوروں کو بچانے کیلئے چینی انکوائری کمیشن ایک ڈھونگ اور دھوکہ تھا