فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن) موسم برسات کے دوران ڈینگی مچھروں کی افزائش کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے.
اور عوام الناس سے کہاگیاہے کہ وہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ممکن تدارکی انتظامت یقینی بنائیں،
تاکہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔ فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے ڈینگی مچھر کی تلفی اور اس کے وائرس سے
محفوظ رہنے سے متعلق شہریوں میں احساس موجود رہنا چاہیے کیونکہ ڈینگی مچھر سے نجات عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے انسداد ڈینگی کیلئے وسیع اقدامات جاری ہیں جس کی روشنی میں ضلع فیصل آباد میں
بھی ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کیلئے عوامی آگہی کیلئے ہمہ جہت اقدامات پرعملدرآمد جاری ہے اور بارشوں کے موسم میں
احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ضرورت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لہٰذا شہری اپنے گھروں، پارکوں، مارکیٹ اور ارد گرد کے ماحول کو
صاف ستھرا اور خشک رکھیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ گھروں میں موجود پرانے سامان،ٹائر اور ناکارہ برتنوں کو ٹھکانے لگانے کے
علاوہ گھر میں موجود نکاسی آب کے پائپ اور پرنالوں کی فوری صفائی کی جائے .
اور گھر کے ٹوٹے پھوٹے فرش مرمت کرائیں تاکہ ڈینگی مچھر کی نشوونما کے تمام ذرائع کا خاتمہ ہوسکے۔