وزیر اعظم عمران خان

ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں۔ہفتہ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں کورونا کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلٰی عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) اور محکمہ صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر وزیراعظم نے این سی او سی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کو ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ملک میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی، عیدالاضحی کے ایس او پیز سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔