آن لائن کراٹے

ملک میں آن لائن کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ملک میں ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری ہیں جن میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ججز کمیشن کے رکن اور قومی کوچ شاہ بتایا کہ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں کلب اور اکیڈمیز کی سطح پر مقابلے منعقد ہوئے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اب انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری ہیں اس کے بعد انٹر ڈویڑنل مقابلے کھیلے جائیں گے،

آخر میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن بین الصوبائی ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کے مقابلے ہونگے ان مقابلوں میں اسلام آباد سمیت ہر صوبے سے دو، دو مرد اور دو، دو خواتین کھلاڑی میں شرکت کریں گے،

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں آن لائن ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جس میں بھی مرد اور خواتین کھلاڑی اپنی اپنی بین الصوبائی ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کرنے کیلئے قسمت آزمائی کر رہے ہیں، شاہ محمد شان نے کہا کہ آن لائن ٹورنامنٹ میں کافی نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آ رہا ہے اور ان مقابلوں میں ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی بھی حصہ لے سکتے ہیں ان کے حصہ لینے پر کوئی کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔