لاہور( رپورٹنگ آن لائن)خوبرو اداکار احمد سفیان نے کہا ہے کہ مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکار نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے آج تک کسی بھی پراجیکٹ کو آنکھیں بند کر قبول نہیں کیابلکہ اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کردار کا بغور جائزہ لیتاہوں اور اگر اداکاری کا مارجن نظر آرہا ہو تو اسے نئے رنگ کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرتاہوں۔
چیلنجنگ کردار نبھانا پسند ہے اور میں ایسے پراجیکٹ کی تلاش میں رہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک ٹیلی فلم میں کام کیا ہے اور یہ تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے ۔نیک نیتی سے محنت کر رہا ہوں لیکن مستقبل کے بارے میں کوئی بھی پیشگوئی نہیں کرسکتا ۔