مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا پاکستان میں ایڈز سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے پر شدید اظہار تشویش کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان میں ایڈز سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے پر شدید اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حقائق کو سنجیدگی سے لے کر موثر حکمت عملی بنائیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں ایڈز سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے وزیراعظم عمران خان جو وزیر صحت بھی ہیں رپورٹ کے حقائق کو سنجیدگی سے لیکر موثر حکمت عملی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتی ایڈز پروگرام کیا کر رہا ہے اور کدھر ہے اقوام متحدہ کی ”وقت کی پکار” کے عنوان سے رپوٹ میں پاکستان سے متعلق انکشافات خطرناک ہیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ علاج اور معائینے کی کمی ایڈز سے اموات کی شرح میں اضافے کی وجوہات میں شامل ہے

نوجوانوں میں اس موذی مرض کا پھیلنا خوفناک اور باعث فکر وپریشانی ہے انہوںنے کہاکہ رپورٹ میں پاکستان سے متعلق حقائق کا تفصیلی تجزیہ وقت کی ضرورت ہے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈز پرقابو پانے کے قومی پروگرام کو موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کی روک تھام کے اقدامات نہ ہوئے تو پاکستان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔