ندا یاسر

مداحوں کی دعاوں سے اللہ نے صحت یاب کیا ہے، ندا یاسر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے کرم اور مداحوں کی دعاؤں سے کورونا سے صحت یابی ملی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر یاسر کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ان کی پوری فیملی نے اپنا چیک اپ کرایا جس کے بعد پتہ چلا کہ انہیں بھی کورونا ہوچکا ہے۔

ندا یاسر نے مزید بتایا کہ بیماری کے دوران وقت بہت پریشانی میں گزرا لیکن مداحوں اور شوبز انڈسڑی کے دوستوں نے ان کا بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ان کی صحت یابی کی دعائیں کی جس کی وجہ سے وہ آج کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔