ابوجا(رپورٹنگ آن لائن)ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ نائیجیریا اس کا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ 43 فیصد نائیجیرین ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں اپنے دورے کے دوسرے دن کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلی مرتبہ شہزادہ ہیری کے ساتھ نائیجیریا آئی ہوں۔ اپنی اصلیت کے متعلق مزید جاننے کے قابل ہونا میرے لیے بہت دلچسپ تھا۔
انہوں نے دارالحکومت ابوجا میں ایک ماہر اقتصادیات اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے نائیجیرین سربراہ نگوزو اوکونجو ایویالا کی زیر سربراہی ایک تقریب میں مزید کہا کہ یہ میرے لیے قابل تعریف ہے کیونکہ وہ نائجیریا کی خواتین کے بارے میں جو کچھ جانتی ہیں وہ ہمت، لچک اور خوبصورتی ہے۔
انہوں نے کہا اپنا معاملہ دریافت کرنے بعد میرا پہلا رد عمل اس حوالے سے اپنی والدہ کو بتانا تھا۔ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ کا نائجیریا کے دورے کے دوران پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ہیری نے سابق زخمی فوجیوں کے والی بال میچ میں شرکت کی۔