لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی قاتلانہ ادائیں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ماہرہ خان اپنی اداکاری کے علاوہ دلکشی اور زبردست فیشن سینس کے سبب پہچانی جاتی ہیں اور ان کے چاہنے والے ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ مرون جوڑے میں ملبوس ایک شیشے کی کھڑکی کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو ماہرہ خان کے پاکستانی فیشن برانڈ کے ملبوسات کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے جس میں وہ کلی والے مرون کرتے کے ساتھ چوڑے دار پائنچوں والا ٹراؤزر پہنے ہوئے بیٹھی ہیں۔ماہرہ خان کی اس ویڈیو میں ایک شخص کی آواز بیک گراؤنڈ میں سنی جاسکتی ہے جو مستقل بول رہا ہے لیکن ماہرہ خان اس کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی ادائیں دینے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اس شخص کے حوالے سے بتایا کہ میرے کان بج رہے ہیں کیونکہ بابر مستقل بولے جارہا تھا۔