امریکی محکمہ خارجہ

لیبیا کے متحارب فریقین دوبارہ مذاکرات شروع کریں، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا نے لیبیا کے متحارب فریقین سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا میں موجود غیر ملکی جنگجوؤں اور ملیشیاؤں کا معاملہ حل ہونا چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے عہدیداروں سے دو روز قبل ہونے والی ورچوئل ملاقات میں ملیشیا کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ طرابلس کے محاصرے کے خاتمے کے بعد لیبیا کے مشرق اور مغرب میں ملیشیا کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک نیا موقع پیدا ہوا ہے۔امریکا نے عرب ممالک اور عالمی برادری کی جانب سے لیبیا میں غیرملکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے تمام فریقین سے جنگ بندی اور تمام مسائل اور تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔