اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ صنم جنگ نے اپنی والدہ کی کوکنگ کرتے ہوئے کی وڈیو شیئر کی جس میں ان کی والدہ شیر خورمہ بناتی ہوئی نظر آرہی ہیں جس پر ایک خاتون صارف نے صنم جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی عورت کی تربیت میں گھر میں داری بھی شامل ہے جو اسے لازمی آنی چاہیئے اور آپ کام چور معلوم ہوتی ہیں لیکن اپنی بیٹی کو کوکنگ ضرور سکھائیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ تربیت کھانا بنانے پر ہی ختم نہیں ہو جاتی ہے اور دنیا میں کھانا بنانے کے علاوہ بہت سی چیزیں ہیں جن پر لڑکیوں کو توجہ دینی چاہیے ۔
