لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی سکول مشروط بنیادوں پر 15 اگست کو کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مرادراس نے کہا کہ وہ 15 جولائی سے سکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو مرحلہ وار سکولوں میں کلاسز شروع کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں ضروری کلاسز لگانے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ کورونا وائرس کے باعث سکولوں میں فوری طور پر تمام کلاسز لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جبکہ بیک وقت کلاسز میں صرف 20 بچوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی