ڈائریکٹر ایکسائز لاہور

لاک ڈاون ختم۔ڈائریکٹر ایکسائز لاہور نے حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ریجن کے تمام عملے کو کام کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن بی رضوان اکرم شیروانی نے ریجن میں واقع پراپرٹی ٹیکس زون 5۔6۔7۔8۔9۔13۔14اور زون 17کے ای ٹی او کو لیٹر ایشو کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ 30 جون تک ریجن میں تمام پراپرٹی یونٹس کو ٹیکس کے نوٹسز ارسال کئے جائیں۔

لیٹر میں بیان کیا گیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958 کے سیکشن 9 کے تحت تمام سرکلز اور زونز میں ہر پراپرٹی یونٹ کا وزٹ کرتے ہوئے ٹیکس میں کمی بیشی اور نئے کورڈ ایریا کی ٹیکس نیٹ میں شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

رضوان اکرم شیروانی کی طرف سے جاری کئے جانے والے لیٹر نمبر 435 کی روشنی میں ہر پراپرٹی یونٹ کو PT-13کا نوٹس جاری کرنا ہوگا۔جو کہ دفترکھلے بغیر ناممکن ہے۔

دوسری طرف ڈائریکٹر ریجن بی کے اس خط کے بعد متعلقہ زونز کے ای ٹی اوز ۔انسپکٹروں اور ماتحت عملے میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ سردست نہ تو پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری دفاتر سےلاک ڈوان ختم کیا گیا ہے۔اور نہ ہی انہیں پی ٹی 13 کے نوٹسز مہیا کئے گئے ہیں۔

ریجن بی کے سٹاف کا ماننا ہے کہ PT-13کے نوٹسز کی ترسیل کے لئے یہ وقت مناسب نہیں ہے۔لاک ڈوان کے باقاعدہ خاتمے کے بغیر نوٹسز کی ترسیل ممکن نہیں ہے۔شہری کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔ایسے میں انہیں ٹیکس کے نوٹس تھمائے گئے تو کچھ بھی ردعمل سامنے آسکتا ہے ۔

جبکہ نوٹسز کی تقسیم پر مشتمل عملہ بھی ڈور ٹو ڈور جانے سے کورونا کا شکار ہو سکتا ہے۔

اور یہی نہیں بلکہ نوٹس serveہونے کے بعد شہری ترمیم، تردید یا ٹیکس میں ممکنہ کمی بیشی اور غلط تشخیص کے خلاف دفتر سے رجوع کرتے ہیں ایسے میں جبکہ شہر بیسیوں علاقے لاک ڈاون ہیں تو نوٹسز کی ترسیل کے ساتھ ساتھ اور شہریوں کے لیے لاک ڈاون توڑ کر دفتر آنا کیسے ممکن ہوگا۔جبکہ دفتر بھی عملی طورپر بند ہیں