محسن نقوی

قومی کرکٹ ٹیم کو چھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کوچھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔پاک۔بھارت میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستانی کرکٹ اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے خلاف شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے ابتدائی دونوں میچ ہار چکا ہے، پہلے میچ میں نوآموز امریکا اور دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی ہے ۔