کشمیر پر

قومی اسمبلی اجلاس :کوئی مائی کا لعل کشمیر پر پاکستان کا موقف تبدیل نہیں کرسکتا،بابر اعوان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی میں ڈاکٹر بابر اعوان نے برجیس طاہر کے کشمیر پالیسی کے بارے بیان پر جواب میں بتایا کہ کوئی مائی کا لعل کشمیر پر پاکستان کا موقف تبدیل نہیں کر سکتا، مودی نے خطے کے امن کو داو پر لگا یا ہوا ہے۔

مودی کے ساتھ لفظ کشمیر کے لفظ پر بھی بات نہیں ہو سکتی۔ اس نے لداخ میں اور ابھی نندن کی صورت میں جواب دیکھ لیا ہے۔ حکومت کی کشمیر پر وہی پالیسی ہے جو ماضی میں تھی