علی شریف العمادی

قطر کے سابق وزیرخزانہ کوبدعنوانی پر فوجداری مقدمے کا سامنا

دوحہ (رپورٹنگ آن لائن )قطر کے سرکاری پراسیکیوٹر نے سابق وزیرخزانہ علی شریف العمادی کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات میں فوجداری مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔قطرنیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شریف عمادی اور دیگرمتعدد افراد پر رشوت خوری، عہدے اور اختیارات کے ناجائز استعمال،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اورمنی لانڈرنگ کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔