اظہر محمود

فہیم اشرف میں مستقبل کا اچھا آل راونڈر نظر آتا ہے، اظہر محمود

لندن (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور سابق آل راؤنڈر اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ نوجوان فہیم اشرف میں انہیں مستقبل کا ایک اچھا آل راونڈر نظر آرہا ہے، یہ ٹیم میں وہی کردار اد کرسکتا ہے جو کسی زمانے میں ان کا یا عبدالرزاق کا ہوا کرتا تھا ۔

صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس آل راونڈرز کی کمی نہیں لیکن ہر کوئی کیلس یا بین اسٹوکس جیسا نہیں ہوتا اور ان جیسا بننے کیلئے ضروری ہے کہ آل راونڈرز کو تسلسل کے ساتھ چانسز دیئے جائیں اور ان کو بہتر سے بہتر سیکھنے کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ فہیم میں ان کو اچھے آل راونڈر ہونے کا پوٹینشل نظر آرہا ہے کیوں کہ وہ اچھی بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔اظہرمحمود نے کہا کہ فہیم نے ماضی میں اچھی بیٹنگ اننگز کھیلی ہیں لیکن افسوس ہے کہ فہیم نے اپنے بیٹنگ ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے