فالسہ

فالسہ معدے‘جگراوردل کے علاوہ کئی بیماریوں کے علاج کے لئے مفیدہے

قصور (رپورٹنگ آن لائن) فاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے کہاہے کہ فالسہ معدے‘جگراوردل کے علاوہ کئی بیماریوں کے علاج کے لئے مفیدہے۔

انہوں نے بتایا کہ فالسے میں لذت کے علاوہ بے شمار فوائد پائے جاتے ہیں‘فالسہ کا شربت بلڈپریشراور سردردمیں بھی فائدہ مندہے‘شدیدگرمی اورلومیں فالسہ کا شربت سن سٹروک سے محفوظ رکھتاہے اس میں 81فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور نشاستہ بھی ہوتاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ آئرن اورنمکیات فالسہ کے اہم جزوہیں‘فالسہ میں وٹامن بی اور سی کی وافرمقدارموجود ہوتی ہے ‘یہ سردتاثیر کاحامل پھل ہے جو معدے کی گرمی‘سینے کی جلن‘ مسوڑھوں سے خون آنا ‘معدے کے السراورشوگر میں کمی کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اینٹی آکیسڈنٹس اجزاء سے بھرپور پھل ہے جس سے کینسرلاحق ہونے کے خطرے میں بھی کمی کی جاسکتی ہے۔