لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ فضل الرحمان اپوزیشن کوبیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں،اپوزیشن جتنی ایڑھیاں رگڑلے،حکومت آئینی مدت پوری کرےگی۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے مہربان کاخون چوس کرچھوڑدیتے ہیں،مولاناکبھی ایک کبھی دوسری پارٹی کی جانب لڑھک جاتے ہیں،مولانا کا سیاسی کیریئر اپنے اختتام کوپہنچ چکا،انہوں نے کہاکہ مولاناحکومت کو2سال سے ناکام ثابت کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں،
مولانافضل الرحمان کوہراے پی سی میں رسوائی ہی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا