واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں کل ہی جنگ بندی کرانے کا مشروط طریقہ حماس کے سامنے رکھ دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیئٹل کے باہر مائیکروسافٹ کے ایک سابق ایگزیکٹو کے گھر فنڈ جمع کرنے کے لیے منعقد کی گئی ایک حالیہ تقریب میں بائیڈن نے کہا کہ اگر حماس اسیر یرغمالیوں کو رہا کر دے تو اسرائیل اور حماس کے درمیانکل ہی جنگ بندی ممکن ہے۔
بائیڈن نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسرائیل نے کہا یہ حماس پر منحصر ہے۔ اگر وہ یہ کرنا چاہیں تو ہم اسے کل ختم کر سکتے ہیں۔ اور جنگ بندی کل سے شروع ہو جائے گی۔