غزہ

غزہ ، اسرائیلی بمباری سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 35303 ہو گئی

مقبوضہ غزہ(رپورٹنگ آن لائن)غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 35303 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں زیادہ تر تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اس امر کا اظہار وزارت صحت کی طرف سے کیا گیا ۔غزہ میں کام کرنے والی فلسطینی وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 فلسطینی جاں بحق ہوئے ۔

تقریبا دو ہفتوں سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوب میں اور مصر سرحد سے جڑے فلسطینی شہر رفح میں بھی اسرائیلی فوج زمینی حملہ شروع کر چکی ہے۔

جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونا فطری بات ہے۔وزارت صحت کے مرتب کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسرائیلی بمباری، گولہ باری اور فائرنگ سے زخمیوں ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 79261 ہو چکی ہے۔ تاہم ان زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے کوئی مناسب بندو بست اور طبی سہولیات اب غزہ کے ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہیں۔