راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، جو تقریبا 40 منٹ تک جاری رہی۔
بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی)اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا، جب کہ ملاقات میں پارٹی اور ملکی سیاسی صورتحال بارے بات چیت کی گئی۔سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ختم ہونے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئے۔