ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامر خان نے رومینٹک فلم کرنے کے لیے شرط رکھ دی۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے ایک تقریب میں سوال کیا گیا کہ آپ آج کل الگ طرح کی فلمیں کررہے ہیں کیا رومینٹک فلم بھی کریں گے جس پر عامرخان نے جواب دیا کہ اگر رومینٹک کہانی ہوگی تو ضرور۔
عامرخان کا مزید کہنا تھا کہ رومینٹک کہانی کے حساب سے اگر مرکزی کردار میں سوٹ کروں گا تو کیوں نہیں کروں کرنا چاہوں گا۔ جو میری عمر ہے اس میں رومینس کرنا عام بات نہیں ہے۔بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ میں ہر قسم کے کردار کرنا چاہوں گا بس میرے عمر کے مطابق ہونا چاہیے۔
فلم میں مجھے اچانک 18 سال کا دکھا دیا جائے ایسا کردار ادا نہیں کرنا چاہوں گا۔ عمر کے مطابق کردار کا سوٹ کرنا ضروری ہے۔کوشش ہوتی ہے مختلف قسم کے کردار ادا کرتا رہوں۔