ممبئی (رپورٹنگ آن لائن )بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے 100 سال کی عمر تک اداکاری کرنے کا ارادہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مسلسل فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے کبھی تھک نہیں جاتیں؟
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں 100 سال کی عمر تک کام کرنا چاہتی ہوں۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ اگر آپ فٹ اور ٹھیک ہیں تو آرام کرنے کی ضرورت نہیں، مجھے کام کے دوران سکون ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا جنون ہے۔ یہ میرے دل اور روح کو زندہ رکھتا ہے۔