کراچی (رپورٹنگ آن لائن) معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی اور اداکارہ میرب علی کی شادی کے بارے میں بتا دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں دوران گفتگو جب گلوکار سے پوچھا گیا کہ وہ اور میرب علی شادی کب کررہے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ ابھی ہماری شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ہم دونوں کی رضامندی ہمارے والدین کے ساتھ ہے۔
عاصم اظہر نے اپنی مداح سے مزید کہا کہ آپ دعا کریں کہ ہمارے والدین جلد ہمارے لیے اچھی خبر سب کو دیں۔واضح رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی مارچ 2022 میں ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔