واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان سے امن سمجھوتہ خطے کے اقتصادی مفاد میں ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلمے خلیل زاد چند دنوں سے امن سمجھوتے پر عمل در آمد کی راہ ہموار کرنے کے لیے خطے کا دورہ کر رہے تھے۔
زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ ہم نے امن کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق کیاہے ۔ واضع رہے کہ خلیل زاد اپنے اس دورے کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے افغانستان نہیں گئے لیکن انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور حکومت کے رفیق کار عبداللہ عبداللہ سے بات چیت کی ہے، خلیل زاد کا یہ سفارتی مشن ختم ہوگیا تاہم طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہو سکی۔