واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ ایک اور ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں شمالی کوریا مجھ سے ملاقات چاہتا ہے۔
اگر کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات مفید ثابت ہونے کے اشارے ملے تو ہم ضرور ملاقات کریں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ ملاقات مفید ثابت ہو سکتی ہے؟ جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے کم جونگ ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور امید ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات مفید ثابت ہو گی۔