شہبازشریف

شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے شہباز شریف کو عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک کی توسیع کردی ہے۔

عدالت عالیہ نے شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی گزشتہ پیشی پر حاضری کی معافی کی درخواست کو بھی منظور کرلیا ہے۔