انعام بٹ

شکریہ ابا جان، آپ کی انتھک محنت، قربانی اور رہنمائی کے ساتھ ہی پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہا،انعام بٹ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن محمد انعام بٹ نے عالمی فادرز ڈے پر اپنا پیغام جاری کردیا جس میں کہاگیاکہ شکریہ ابا جان، آپ کی انتھک محنت، قربانی اور راہنمائی کے ساتھ ہی پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہا۔

سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد انعام بٹ نے کہا کہ شکریہ ابا جان، آپ کی انتھک محنت، قربانی اور رہنمائی کے ساتھ ہی پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہا، الحمد اللہ، ان سب کامیابیوں کا سہراآپ کے سر ہے۔انعام بٹ نے کہاکہ مجھے اپنے والد پر فخر ہے، آج جو کچھ بھی ہوں، ابو کی دعاو -BFں اور محنت کی بدولت ہوں۔

میرے والد نے ہمیشہ مجھے سخت محنت کرنے کا سبق سکھایا، انٹرنیشنل سطح پر ملنے والی اب تک کی کامیابیوں پر مطمئن تو ہوں تاہم میرا اصل ہدف اولمپکس چمپئن بننا ہے، یہ منزل مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن ہرگز نہیں۔