لاہور(رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری میں کام کی بدولت نام کمایا ہے کبھی کسی کی مخالفت نہیں کی نہ ہی سفارش کا سہارا لیا ان خیالات کا اظہار پاکستا ن شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ ماہ نور نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ،
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے نام کے ساتھ اپنے وطن عزیز کا نام روشن کرنے کا عزم رکھاہے ،ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ جب شوبز کی دنیا میں انٹری دی توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس کام کی بدولت میر ی اتنی پہچان بنے گی، بس ایک ہی بات ذہن میں تھی اورآج بھی ہے کہ اپنا کام ایمانداری، محنت اورلگن سے کرنا ہے۔