شمالی عراق

شمالی عراق میں ترک فوج کی دوبارہ بم باری، ایک ترک فوجی ہلاک

بغداد(رپورٹنگ آن لائن ) شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں ایک ترک فوجی مارا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک ترک سپاہی مارا گیا تاہم اس خبر کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

ادھر کرد نیوز نیٹ ورک رووداؤ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے عراق کے شمالی کرستانہ صوبے میں طیاروں اور توپ خانے سے گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے،کرد نیوز نیٹ ورک نے بتایا کہ درکار اور باطوفا کے مقامات پر ترکی نے کردوں کے تین ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔