اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن ) مئی2020ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں13.22فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ جاری مالی سال کے دوران برآمدات میں6.79 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق مئی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 19.303 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مئی2019ء میں سیمنٹ کی برآمد سے 17.049 ملین ڈالرز زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح مئی2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران برآمدات میں2.254 ملین ڈالر یعنی13فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی بی ایس کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 242.507 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 260.170 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں سیمنٹ کی مجموعی ملکی برآمدات میں 17.663 ملین ڈالر یعنی6.79 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
پی بی ایس کے مطابق بالحاظ وزن جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران 6.94 فیصد کے اضافہ سے 65 لاکھ 62 ہزار179 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2018-19ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 61 لاکھ36 ہزار274 میٹرک ٹن رہی تھیں