ترجمان پنجاب حکومت

سیل کئے گئے علاقوں میں آمدورفت پر مکمل پابندی عائد ہے’ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ہاٹ سپاٹ مقامات قرار دئیے جانے کے بعد سیل کئے گئے علاقوں میں آمدورفت پر مکمل پابندی عائد ہے،

کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی استعداد میں بتدریج اضافہ کیا گیا ہے ، حکومت حالات مکمل کنٹرول میں آنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ،شہباز شریف اور بلاول زرداری ملک یا عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی دم توڑتی سیاست میں جان ڈالنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔

میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے ہاٹ سپاٹ قرار دے کرسیل کئے گئے علاقوں کی کڑی نگرانی اور مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور وہاں پر کسی بھی طرح کی آمدورفت اوور نقل و حرکت کی اجازت نہیں ۔ حکومت نے قطعی طور پر شوق میںان علاقوں کو سیل نہیں کیا بلکہ عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔

ہم نے ایک قوم بن کر اس مشکل وقت سے باہر نکلناہے اور اس کیلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرناہوگا ۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے ٹیلیفونک رابطے اور اے پی سی بلانے کیلئے مشاورت پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ایک دوسرے کی مزاج پرسی کی آڑ میں دم توڑ تی سیاست پر ایک دوسرے کو حوصلہ دیا گیا ۔

عوام سول پوچھ رہے ہیں کہ کیا دونوں جماعتوں نے ملک اور عوام کو موجودہ حالات میں درپیش مشکلات کے حل اور بہتری کے ایجنڈے پر اے پی سی بلانے کی بات کی ہے ۔پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ والے جتنی مرضی اے پی سیز بلا لیں ان کی سیاست کو تقویت نہیں مل سکتی ۔