اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) مئی 2020ء کے دوران سڑکوں کی تعمیراتی مشینری کی درآمد میں 11.73 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم
17.1 ارب روپے کم ہو گیا جبکہ اپریل 2020ء کے دوران سڑکیں تعمیرکرنے والی
مشینری کی درآمدات کا حجم 19.3 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2020ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران
سڑکوں کی تعمیر کے لئے استعمال ہونے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 2.2 ارب روپے یعنی 11.73 فیصد کیی کمی رکارڈ کی گئی ہے۔