اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل کی بہودہ گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں میں پارلیمنٹرین نے ایسے الفاظ کہے ہیں جس پہ شرم محسوس کررہا ہوں،رول 284 میں واضح ہے کہ جو الفاظ ٹھیک نہ ہو تو ان الفاظ کو نکال دیا جائے،سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سپیکر کے پاس اختیار ہے کہ وہ اس ممبر کو معطل کرسکتا ہے،میں کسی بھی ممبر کو اجازت نہیں دوں گا کہ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرے ،میں قادر پٹیل کی ویڈیو کو نکلواﺅں گا،
اس موقع پر سید نوید قمر نے کہا کہ بالکل ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چلے،لیکن آپ نے صرف ایک ممبر کا نام لیا ہے،آپکو دونوں سائیڈز کو دیکھنا ہوگا، سپیکر نے کہا میں ایکشن لونگا اور اس کو دیکھوں گا،ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ کوئی بھی ممبر کسی کی بھی تضحیک نہیں کرنا چاہئے۔فیک نیوز کی بات ہوئی فیک نیوز تمام لوگوں کیلئے خطرناک ہے سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ بعض ارکان ایسے الفاظ ادا کرتے ہیں جس سے اس پورے ایوان کی توہین ہوتی ہے گزشتہ روز عبدالقادر پٹیل نے ایسے الفاظ ادا کئے جو اس ایوان کے تقدس اور وقار کے منافی ہے۔
سپیکر کو قاعدہ 20اور 21 کے تحت ایسے رکن کو ایوان سے باہر نکالنے یا اس کی رکنیت معطل کرنے کا اختیار حاصل ہے کسی کو بھی ایسے الفاظ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جن سے اس ایوان اور اس کے ارکان کی توہین ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپی پی کے عبدالقادرپٹیل اور تحریک انصاف کے عطاءاللہ کے درمیان ایوان میں بہودہ اور نازیبا گفتگو ہوئی تھی جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے نے نوٹس لیاہے