اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز شریف اور دیگر شریک ملزمان کی ضمانت سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔
جمعرات کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز اور دیگر شریک ملزمان فضل داد اور شعیب قمر کی ضمانت سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔دوران سماعت وکیل قلب حسن نے دلائل دیے کہ مقدمہ کے دو وکلاءبیمار ہیں،
علالت کے باعث عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو سکے،مناسب ہوگا ضمانت کی تینوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے، عدالت عظمی نے وکلا کی علالت کے باعث مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے ۔