ثمینہ پیرزادہ

سوشل میڈیا پر منفی پرا پیگنڈے سے ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے‘ ثمینہ پیرزادہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پراپیگنڈے سے انکی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے انٹرنیٹ پر بلاگرز کی بہتات، الزامات کی بارش اور غیرمصدقہ مواد کی موجودگی کو ثمینہ پیرزادہ نے غلط رجحانات سے تعبیر کیا۔انہوں نے ماضی کا تبصرہ کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں یاد ہے کہ ان کی جوانی کے دور میں بھی جب وہ ایک مشہور اداکارہ تھیں تو ان اخبارات میں ان کے خلاف بھی خبریں اور تبصرہ شائع ہوا کرتے تھے، کوئی ان کی آواز پر تنقید کرتا تھا، کسی کو ان کے لباس پر اعتراض ہوتا تھا۔

یہاں تک کہ میری چال اور میرے لہجے تک پر اعتراضات ہوتے تھے مگر میں نے ثابت قدمی سے ان سب چیزوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے پاس دو ہی راستے تھے، یا تو میں ہر تنقید نگار کا جواب دیتی، ان سے لڑتی یا اپنے کام سے کام رکھتی اور تنقید برائے تنقید کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتی اور مثبت تنقید سے اپنی تصحیح کرنے کی کوشش کرتی۔