جوڈیشل الاؤنس 7

سندھ ہائیکورٹ،اسسٹنٹ انجینئر کو او پی ایس پرگریڈ 18 کا چارج دینے کیخلاف درخواست پر صوبائی چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ورکس ودیگر کو نوٹس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ 17 اسسٹنٹ انجینئر کو او پی ایس پر گریڈ 18 کا چارج دینے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز ،چیف انجینئر و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

ہفتہ کو سندھ ہائیکورٹ میں گریڈ 17 اسسٹنٹ انجینئر کو او پی ایس پر گریڈ 18 کا چارج دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ محمد عبداللہ گریڈ 17 میں اسسٹنٹ انجینئر کے عہدے پر ہیں۔ سینئرافسران کے موجود ہونے باوجود محمد عبد اللہ کو او پی ایس پر گریڈ 18 کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

سینئر افسران کی موجودگی میں جونیئر کو چارج دینا سروس رولز کی خلاف ورزی ہے۔محمد عبد اللہ کی او پی ایس پرتعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز ،چیف انجینئر و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں