سلمان خان

سلمان خان کی زندگی بخشنے کیلئے لارنس بشنوئی کمیونٹی نے شرائط رکھ دیں

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی جان بخشنے کے لیے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اشرائط رکھ د دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران گینگسٹر لارنس بشنوئی سے سلمان خان کی طرف سے معافی مانگی تھی۔

سومی علی کے معافی نامے کے بعد بشنوئی کمیونٹی کے صدر دیویندر بودیا نے اہم بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سلمان خان کی زندگی بخشنے کے لیے اپنی شرط بتائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیویندر بودیا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سومی علی کی طرف سے مانگی گئی معافی کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ قصوروار سومی علی نہیں بلکہ سلمان خان ہیں۔ اگر سلمان خان خود آکر ہم سے اپنی غلطی کی معافی مانگ لیں گے تو ہم انہیں معاف کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں

اور اداکار ہمیں یہ بھی یقین دہانی کروائیں کہ وہ مستقبل میں دوبارہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے جبکہ ہمیں اس بات کا یقین بھی دلائیں گے کہ وہ ہمیشہ جنگلی حیات و ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔