سعودی عرب 231

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے عمرے کا ویزہ لازمی قرار دے دیا

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے عمرے کا ویزہ لازمی قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے عمرہ زائرین سے متعلق ائیر لائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے تحت سعودی عرب عمرے کے لیے آنے والے مسافروں کے پاس عمرے کا ویزہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق عمرہ ویزہ سعودی وزرات خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ہو۔مزید برآں سعودی حکومت کے عمرہ سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں