سعودی عرب

سعودی عرب :حوثی باغیوں کے تین شہروں پر میزائل حملے ،کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

ریاض ( رپورٹنگ آن لا ئن ) حوثی ملیشیاءباغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت تین مختلف شہروں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تاہم اس کارروائی میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،اتحادی افواج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے3 میزائلوں کو منزل تک پہنچنے سے قبل ہی مار گرائے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی عربکے تین مختلف شہروں میں ایک اور خوفناک حملہ کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ میزائل حملے نے ریاض میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا تاہم کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر دیگر دو شہر نجران اور جیزان کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اتحادی افواج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے میں 3 راکٹ میزائل کو فضاءمیں ہی مار گرایا۔