بجلی پیدا

سعودی عرب جلد کم لاگت میں بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کرے گا،شہزادہ عبدالعزیز

جدہ (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے ایک منصوبے کا جلد اعلان کیا جائے گا جو فی کلو واٹ پر سب سے کم لاگت پر بجلی پیدا کرے گا۔

شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے “ہمارے سیارے کو فراموش نہ کریں” کانفرنس کے دوران ماحولیاتی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مملکت 2030 تک قابل تجدید توانائی کے ذریعہ 50 فی صد بجلی پیدا کرنے کامنصوبہ بنا رہی ہے۔

شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کم سے کم لاگت سے بجلی تیار کرنے کے مختلف منصوبوں پرغور کررہی ہے۔ان میں شمسی توانائی کا منصوبہ قابل عمل ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مملکت اس وقت قابل تجدید توانائی کے ذریعہ بجلی کے استعمال میں 30 فیصد اضافہ کرنے سمیت بہت سے پروگراموں کو فعال کرنے کے عمل میں کام کررہی ہے جبکہ 50 فیصد ہائیڈرو کاربن توانائی کے ذریعہ بجلی پیدا ہورہی ہے