کولمبو (رپورٹنگ آن لائن)سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کوشال مینڈس کو پولیس نے 74 سالہ شخص کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبو میں سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس کی کار کی ٹکر سے ایک سائیکل سوار 74 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں انتقال کر گیا۔
سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس اس وقت کار خود چلا رہے تھے۔ پولیس نے کوشال مینڈس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،خیال رہے کہ 25 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔کوشال مینڈس اس اسکواڈ میں بھی شامل تھے جس نے لاک ڈاؤن کے اختتام پر ٹریننگ کا آغاز کیا تھا۔