لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) اداکارہ سارہ خان نے والدہ کو اپنی آئیڈیل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی مرحوم والدہ ہمیشہ سے ان کی آئیڈیل رہی ہیں اور ان کی والدہ نے کبھی بھی کسی کی برائی نہیں کی تھی،انہوں نے کہا کہ وہ اگر کبھی اپنی والدہ سے کسی کے بارے میں منفی بات کرتیں تو ان کو ہمیشہ سمجھاتی کہ اگر ہمیں کوئی انسان برا لگتا ہے تو ہمیں اس میں اچھائی ڈھونڈنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اداکارہ نئے ڈرامہ سیریل ’’ثبات‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
Load/Hide Comments