لاہور(رپورٹنگ آن لائن) گلوکارہ سارہ ارشد نے پرستاروں سے اپنی والدہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا ئوں کی اپیل کی ہے ۔
سارہ ارشد نے بتایا کہ میری والدہ کچھ عرصے سے علیل ہیں ، دعائوں میں بہت اثر ہوتا ہے اس لئے میری تمام پرستاروں سے درخواست ہے کہ میری والدہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کریں۔
سارہ ارشد گلوکارہ فرحانہ ارشد اور حمیرا ارشد کی بہن ہیں ۔